نیشنل ہائی وےاتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 93 ارب 90 کروڑ روپے جاری

اے پی پی  |  Mar 13, 2024

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وےاتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 93 ارب 90 کروڑ روپے جاری کئے جبکہ اب تک 24ار ب 88کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3ایک کھرب 56 ارب روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں جس میں سے93 ارب90 کروڑروپے جاری اور 24ارب88کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More