وزیراعلی بلوچستان کا گھر میں گیس لیکج دھماکے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  Mar 13, 2024

کوئٹہ۔ 13 مارچ (اے پی پی):وزیراعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس لیکج دھماکے میں خاتون اور بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج ہوا ہے ،

وزیراعلی بلوچستان کی واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ اس افسوسناک حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More