پولینڈ نے اپنے فوجی یوکرین بھیجے تو وہ زندہ واپس نہیں جا سکیں گے، روسی صدر

اے پی پی  |  Mar 13, 2024

ماسکو۔13مارچ (اے پی پی):روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پولینڈ نے اپنے فوجی یوکرین بھیجے تو وہ زندہ واپس نہیں جا سکیں گے۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پولینڈ کی طرف سے اپنے فوجیوں کو ممکنہ طور پر یوکرین بھجوانے کا مقصد ان کی بیلاروس کی سرحد پر تعیناتی بتا یا جا رہا ہے ۔

روسی صدر نے کہا کہ اس صورت میں یا پھر پولینڈ کے فوجیوں کو یوکرین کی ریئر ملٹری یونٹس کی جگہ تعیناتی کرکے ان یونٹس کو روسی فوج کے ساتھ لڑائی کے لئے محاذ جنگ پر بھیجا گیا تو پولینڈ کے یہ فوجی کبھی زندہ واپس نہیں جا سکیں گے۔ روسی صدر کا خیال ہے کہ پولینڈ کے حکام یوکرین کے ان علاقوں کو واپس لینے کے خواہاں ہو سکتے ہیں جن کو روس کے رہنما جوزف سٹالن نے یوکرین میں شامل کر لیا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ پولینڈ کے وزیر خارجہ را ڈووسلا سیکورسکی نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ روس کے ساتھ جنگ کے درمیان نیٹو فوجیوں کی یوکرین میں تعیناتی ’’ناقابل تصور نہیں‘‘ہے۔ وہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ایک بیان پر تبصرہ کر رہے تھے، جنھوں نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ نیٹوکے فوجی دستوں کویوکرین کی مدد کے لیے بھیجے جانے کو خارج از امکان نہیں کہہ سکتے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More