اسرائیل نے غزہ میں اپنا طریقہ کار تبدیل نہ کیا تو بین الاقوامی حمایت سے محروم ہو جائے گا، آسٹریلیا

اے پی پی  |  Mar 13, 2024

کینبرا۔13مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی برادری کی حمایت کے لیے غزہ میں اپنا طریقہ کار تبدیل کرنا ہو گا ،بصورت دیگر وہ بین الاقوامی حمایت سے محروم ہو جائے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق پینی وونگ نے امریکی صدر جوبائیڈن کے اس موقف کی تائید کی جس میں انہوں نے کہا کہ نیتن ہاہو کی غزہ میں جنگی سوچ اسرائیل کو فائدہ نہیں نقصان پہنچا رہی ہے۔

پینی وونگ نےآسٹریلین فنا نشل بزنس سمٹ سے خطاب کے دوران جوبائیڈن سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں انسانی تباہی کو نہ روکا گیا تو اسرائیل اپنی حمایت کھودے گا۔انہوں نےکہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل کے لیے دنیا میں بہت ہمدردی پائی گئی اور اس کے ساتھ ایک یکجہتی دیکھی گئی لیکن اب دنیا جاری صورت حال سے خوفزدہ ہو رہی ہے، اس لیے ان کی رائے میں اسرائیل نے غزہ میں اپنا جنگی طریقہ نہ بدلا تو اسے بین الاقوامی حمایت کھو دے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More