فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے 10رمضان المبارک تک درخواستیں طلب

اے پی پی  |  Mar 12, 2024

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر 300 افراد فیصل مسجد میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے ۔ فیصل مسجد کی انتظامیہ کے مطابق اعتکاف کے لئے انتظامیہ نے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔ درخواستوں کی وصولی 10 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔درخواستیں ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ درخواست فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے دفتر سے تحریری فارم حاصل کرکے دی جا سکتی ہے۔ درخواست کے ہمراہ 5ہزار روپے فیس جمع کرانا ہوگی جو ناقابل واپسی ہوگی۔

معتکفین کو سحری اور افطاری کا انتظام خود کرنا ہوگا۔درخواست کے ہمراہ دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوگی۔ 60 برس تک کی عمر کے افراد اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں۔ اعتکاف کے لئے 20 رمضان المبارک کو افطار سے پہلے پہنچنا ضروری ہوگا۔ اعتکاف کے لئے فیصل مسجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More