الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کی درخواست سماعت کےلئے منظور کرلی

اے پی پی  |  Mar 12, 2024

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کی درخواست سماعت کےلئے منظور کرلی۔منگل کوالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کردیا۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست پر سماعت 26 مارچ کو ہوگی۔درخواست میں علی امین گنڈا پور پر اثاثہ چھپانے کا الزام ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More