صدر مملکت آصف علی زرداری کی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری

اے پی پی  |  Mar 12, 2024

کراچی۔12مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد پیر کو مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار قائد پہنچنے پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More