وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے چارج سنبھال لیا

اے پی پی  |  Mar 12, 2024

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے محکمے کا چارج سنبھال لیا اور محکمے کے افسران کے پہلے باضابطہ اجلاس کی صدارت کی جس میں محکمہ کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے امت مسلمہ کو رحمتوں اور برکتوں والے ماہ صیام کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ماہ مقدس میں مستحق اور غریب افراد کو خاص طور پر خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی حکومت کے ساتھ مل کر مسائل حل کرے گی، وعدے پورے کرنے کیلئے پہلے دن سے ہی کام شروع کر دیں گے، سیاست اور اختلافات سے قطع نظر ہمیں صرف اور صرف ملک کا سوچنا ہے، ملکی معیشت کی بہتری اور عام آدمی کو ریلیف ہمارے لئے اہم ترین ٹاسک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More