محمد اسحاق ڈار نے باضابطہ طور پر وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا

اے پی پی  |  Mar 12, 2024

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):محمد اسحاق ڈار نے باضابطہ طور پر پاکستان کے 39 ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

وزیر خارجہ کو وزارت خارجہ آمد پر منگل کو سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی اور وزارت کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ کو سیکرٹری خارجہ اور ایڈیشنل سیکرٹریز نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور ترجیحی شعبوں پر بریفنگ دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More