صدر مملکت آصف علی زرداری کا اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اے پی پی  |  Mar 12, 2024

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر ِمملکت نے یہ فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش ِنظر کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More