صدر مملکت آصف علی زرداری کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا ٹیلی فون ،پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ٹیلی فون کیا اور پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔ دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان برادر ملک تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے آبی وسائل کے اہم شعبے میں تاجکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تاجک صدر کو نوروز کی آمد پر بھی مبارکباد دی۔ اس موقع پر تاجکستان کے صدر نے صدر مملکت کو دورہ تاجکستان کی دعوت بھی دی۔ صدر مملکت نے مبارکباد کے پیغام اور نیک خواہشات کے اظہار پر اپنے تاجک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More