انیس رکنی نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے حلف لیا

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):19 رکنی نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب پیر کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئی وفاقی کابینہ کے ارکان سے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں حلف لیا۔ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران سمیت اسلام آباد میں متعین غیر ملکی سفارتکاروں، اراکین اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

کابینہ میں 19 وزراء کو شامل کیا گیا ہے جن میں خواجہ محمد آصف، محمد اسحاق ڈار، عطاء اﷲ تارڑ، عبدالعلیم خان، احسن اقبال، سید محسن نقوی، شیزہ فاطمہ خواجہ، جام کمال خان، رانا تنویر حسین، مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ، ریاض پیرزادہ، احد چیمہ، اویس لغاری، چوہدری سالک حسین اور محمد اورنگزیب شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More