لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن ، پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لیے

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

راولپنڈی ۔11مارچ (اے پی پی):پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے جاری ریسکیو آپریشن کے دوران 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لاپتہ ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو کھلے سمندر میں ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہازوں اور اسپیڈ بوٹس کے ذریعے 5 مارچ سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پی ایم ایس ایس رحمت نے اب تک دس لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی ڈھونڈ نکالے۔ملنے والے دس ماہی گیروں کے جسد خاکی سول حکام کے حوالے کردیے گئے۔پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ سرچ آپریشن بقیہ چار ماہی گیروں کے ملنے تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More