ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہے گا تاہم شام/رات سےبلوچستان ،بالائی سندھ،اسلام آباد، وسطی /جنوبی پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں میں سردرہا تاہم بلوچستان، بالائی سندھ ،جھنگ،لاہور اور بگروٹ میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں دالبندین 18، کوئٹہ (سمنگلی 13، شہر 11) ،قلات 06، پنجاب میں جھنگ،لاہور (ایئر پورٹ) 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ ، کالام منفی 04، استور منفی02، سکردو اور ہنزہ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More