معروف شاعر حبیب جالب کی برسی 12 مارچ کو منائی جائے گی

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

لاہور۔ 11 مارچ (اے پی پی):معروف شاعر حبیب جالب کی برسی 12 مارچ (منگل )کومنائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں کانفرنس، سیمینارز،مذاکروں اور مباحثوں مشاعروں کااہتمام کیاجائے گا۔

حبیب جالب 24مارچ 1928 کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہیں 23مارچ 2009 کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ حبیب جالب کی مشہور نظمیں ظلمت کوضیاء،قائد اعظم دیکھ رہے ہو اپنا پاکستان، فرنگی کا جو میں دربان ہوتا، مزارے لغارے، وطن کو کچھ نہیں خطرہ،یہ منصف بھی تو قیدی ہیں،گل سن،میں نے اس سے یہ کہا وغیرہ ہیں۔

حبیب جالب 64برس کی عمر میں 12مار چ 1993 کو اتقال کر گئے تھے۔ حبیب جالب کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا مختلف پروگرام نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More