سپیکر قومی اسمبلی کا اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں اسفند یار ولی، ایمل ولی خان اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نےاللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More