صدر آصف علی زرداری کا اسفند یار ولی کی اہلیہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اور دعائیں سوگواران کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے ورثا کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور سوگوران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔\932

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More