اسلام آباد،ایران کے سفیر کی رمضان المبارک کی آمد پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

اے پی پی  |  Mar 11, 2024

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری موغدم نے کہا ہے کہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر مسلمان بھائیوں اور بہنوں بالخصوص پاکستان کی عظیم قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پیر کو ایرانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں مسلم دنیا کی عزت، اتحاد اور سالمیت کے لیے دعا گو ہوں۔ سفیر نے کہا کہ اللہ تعالی، پیغمبر اسلام، قرآن مقدس اور قبلہ ہم سب کو ایک دھاگے کی طرح جوڑتے ہیں جو یقین کا ایک نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے، رمضان المبارک اسی مشترکہ بندھن کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس ماہ رمضان میں مسلم دنیا کو غزہ میں بے گناہ عورتوں، بچوں اور مردوں کی نسل کشی کا سامنا ہے، ہم اس ظلم اور نسل کشی کے خاتمے کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More