مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل، چیک ری پبلک کی حسینہ نے بھارت کو شکست دیدی

ہم نیوز  |  Mar 11, 2024

یورپی ملک چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیز کوانے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل جیت کر بھارتی حسینہ سینی شیٹھی کا خواب چکنا چور کر دیا۔

مس ورلڈ 2024 کا میلہ 28 سال بعد بھارت میں سجا جس کی فائنل تقریب 9 مارچ کو کمیٹی میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی ، اس مقابلے میں دنیا بھر کی حسیناں نے حصہ لیا۔

مقابلے کی ٹاپ 8 حسیناں میں بھارت کی سینی شیٹھی بھی شامل تھیں جس کے بعد یہی اندازہ لگایا جارہا تھا کہ اس بارمس ورلڈ 2024 کا تاج بھارتی حسینہ کے سر ہی سجے گا لیکن جب مقابلے کی ٹاپ 4 حسیناں کا اعلان ہوا تو سینی میٹھی ٹائٹل جیتنے کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

اس طرح چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیز کو وا نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ لبنان کی حسینہ یا سمینہ زجون فرسٹ رنر اپ قرار پائیں۔ چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیز کووا کو پولینڈ کی کیرولینا بلواسکا نے مس ورلڈ 2024 کا تاج پہنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More