لکی مروت ، زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ، 4 افراد جاں بحق ، 33 زخمی

ہم نیوز  |  Mar 10, 2024

لکی مروت میں زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کمر مشانی سے زائرین عرس میں شرکت کیلئے بلوٹ شریف ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے کہ میر عالم کے پہاڑوں میں بریک فیل ہونے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔

مریدکے: ٹریفک حادثہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More