الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے عہدے پر آصف علی زرداری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اے پی پی  |  Mar 10, 2024

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے عہدے پر آصف علی زرداری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اتوار کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم7 کے مطابق آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے 255 ، پنجاب اسمبلی سے 43، سندھ اسمبلی سے 58، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 8 اور بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ ملے۔

ان کے مدمقابل امیدوار محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے 119، پنجاب سے 18، سندھ سے 3، خیبرپختونخوا سے 41 ووٹ ملے، وہ بلوچستان سے کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔ اس طرح آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ حاصل کئے ۔ کل 1044 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 9 ووٹ مسترد ہوئے، 1035 ووٹ درست شمار گئے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More