معاشی چیلنجز اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باوجود گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ صلاح مشورے مکمل
ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹر بینک واو پن میں ڈالر، ریال، درہم میں کمی جبکہ پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ ہوا، ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق گھٹ کر 2.67 روپے ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے کی کمی سے 279.03 روپے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 33 پیسے گھٹ کر 281.70 روپے ہو گئی ۔
800سی سی گاڑی الیکٹرک کار میں تبدیل
علاوہ ازیں وزیر اعظم کے انتخاب اور کابینہ کی تشکیل کا عمل مکمل ہونے سے گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طور پر تیزی رہی ، ہفتے 3 سیشن میں مندی اور 2 سیشن میں تیزی رہی۔
تیزی کے سبب حصص کی مالیت 42 ارب 14 کروڑ 47 لاکھ 67 ہزار 491 روپے بڑھ گئی جس سے مارکیٹ کا سرمایہ بڑھ کر 93 کھرب 54 ارب 26 کروڑ 55 لاکھ 73 ہزار 344 روپے ہو گیا۔
14 اشیا مہنگی، 14 کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم
ہفتہ وار کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 468.07 پوائنٹس بڑھ کر 65793.76 پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 137.35 پوائنٹس گھٹ کر22008.31 پر بند ہوا۔