سید غلام مصطفیٰ شاہ کی پشاور بورڈ بازار میں دھماکہ کی مذمت

اے پی پی  |  Mar 10, 2024

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے پشاور کے بورڈ بازار میں ہونے والے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے حملے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہارکیاہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں ڈپٹی اسپیکر نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More