اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پشاور کے بورڈ بازار میں دھماکہ کی مذمت

اے پی پی  |  Mar 10, 2024

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پشاور کے بورڈ بازار میں ہونے والے دھماکہ کی مذمت کی ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں اسپیکر نے حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔اسپیکر نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔اسپیکر نے شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کیلئے ملک میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More