صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کرونگا ، دوبارہ انتخابات کیلئے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور

ہم نیوز  |  Mar 10, 2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نو منتخب صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آئین کی حفاظت کرنی ہے، بین الاقوامی اداروں نے بھی ان انتخابات کو ماننے سے انکار کیا ہے، اگر ادارے یقین دہانی کرائیں تو دوبارہ انتخابات کے لئے تیار ہیں۔

بانی پی ٹی آئی جلد ہمارے درمیان ہوں گے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے  کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے جس کے خلاف آج پشاور میں پرامن احتجاجی جلسہ کریں گے ،عدلیہ کو مینڈیٹ چوری کے خلاف ایکشن لینا چاہئے۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گاتاہم ان کے کرسی سنبھالنے کے بعد انہیں صدر ماننا ہی پڑے گا۔

میری سپاری کے لئے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی ہوچکی ہے، شیر افضل مروت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارا خزانہ خالی نہیں ہے ، ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More