وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پشاور کے بورڈ بازار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اے پی پی  |  Mar 10, 2024

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے بورڈ بازار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More