چینی صدر شی جن پنگ کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ہم نیوز  |  Mar 10, 2024

چینی صدر شی جن پنگ کی آصف زرداری کو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ایک بیان میں آصف زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین آہنی دوستی تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔ دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیرمیں نتیجہ خیز نتائج حاصل کئے ہیں۔

نومنتخب صدر آصف زرداری آج حلف اٹھائیں گے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اورچین نے قریبی اعلیٰ سطحی تبادلے کو برقرار رکھا ہے۔

خیال رہے کہ حکمران اتحاد جماعتوں کے امیدوار آصف علی زرداری گزشتہ روز پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہو گئے۔  آصف زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ مدِ مقابل امیدوار محمود اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More