نومنتخب صدر آصف زرداری آج حلف اٹھائیں گے

ہم نیوز  |  Mar 10, 2024

نومنتخب صدر آصف زرداری کی حلف برداری آج شام 4 بجے ایوان صدر میں ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔

گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے آصف زرداری بھاری اکثریت سے ملک کے چودہویں صدر منتخب ہوئے تھے، آصف زرداری نے 411 جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار محمود اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر پائے تھے۔

قومی اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلم نشستوں پر منتخب4 ارکان نے حلف اٹھا لیا

صدارتی الیکشن میں آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ لیے جبکہ محمود اچکزئی کو 119 ووٹ ملے ، آصف زرداری کو پنجاب اسمبلی سے 43 الیکٹورل ووٹجبکہ محمود اچکزئی 18 ووٹ حاصل کر پائے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More