مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے اور مفاہمت کے ذریعے بہترین اتحاد کا مظاہرہ کیا،عطا اللہ تارڑ

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اتفاق رائے اور مفاہمت کے ذریعے بہترین اتحاد کا مظاہرہ کیا، آج کا صدارتی انتخاب اس کا بہترین مظاہرہ ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی فطری اتحادی ہیں اور یہ اتحاد ملک کو معاشی دلدل سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت ملکی مسائل مفاہمت سے حل کرنا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن کو بھی سنجیدہ ہو کر بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More