پاکستانی عوام کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، عارف علوی

ہم نیوز  |  Mar 09, 2024

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صدر پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی آخری پوسٹ کی اور بتایا ہے اس کے بعد اس اکاؤنٹ کا سارا کنٹرول ملک کے 14 ویں منتخب صدر کے پاس چلا جائے گا۔

انہوں نے ایکس پر کی گئی اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستانی عوام کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، اللہ میری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور میں نے جو اچھے اعمال کیے ہوں اس کا اجر عطا فرمائے۔

نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کل ایوان صدر میں ہو گی

انہوں نے لکھا کہ میں اور میری اہلیہ ثمینہ علوی ( سابق خاتون اول ) بھی ملک کیلیے دعا گو ہیں اور ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک شاندار مستقبل ہمارے ملک کا منتظر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پریس آف پاکستان اکانٹ 2018 میں میں نے بنایا تھا اور اس ایکس ہینڈل سے بطور13 واں صدر یہ میری آخری پوسٹ ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More