حکومت کے آتے پیٹرول 11روپے بڑھ چکا ہے، فیصل واوڈا

ہم نیوز  |  Mar 09, 2024

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے آتے پیٹرول 11روپے بڑھ چکا ہے،عہدوں کی بندربانٹ ہوگئی ،سوال ہے عوام کو کیاملے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اس حکومت کا ٹیسٹ کیس پہلے رمضان سے 15رمضان کے دوران ہوگا، عوام کو اب تک ریلیف ملا ہے نہ ہی آگے کوئی ریلیف ملے گا۔

گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

انہوں نے کہا کہ فارم45اورفارم 47میں آپ صرف چھولے کھا سکتے ہیں، ہمیں اب اس مولا جٹ کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔ جس نے احتجاج کرنا ہے کر لے سوال یہ ہے کہ عوام کو کیا ملے گا؟۔

آصف زرداری کی مرہون منت شہبازشریف وزیراعظم بنے تھے، آج بھی شہبازشریف کو ن لیگ نے وزیراعظم کیلئے نامزد نہیں کیا تھا، آئینسٹائن کا نام استعمال کر کے آصف زرداری نے شہبازشریف کاکام اتاردیا ہے ۔ نوازشریف کو وہی کردار ہے جوآگے شہبازشریف کا ہونا ہے۔

ن لیگ کی رہنما ثوبیہ شاہد نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دیدیا

انکا کہنا تھا کہ 9مئی واقعات کی تحقیقات مزید تیز ہوں گی، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی بہت جلد پریشانی میں نظر آرہے ہیں ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More