اپوزیشن لیڈر کی نشست کیلئے عمر ایوب خان کا نام سپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں جمع کرا دیاگیا

اے پی پی  |  Mar 09, 2024

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کیلئے سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب خان کا نام سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کرا دیا۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ میں لیڈر آف اپوزیشن کا نام ملک عامر ڈوگر نے جمع کرایا۔اس موقع پرصاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More