خیبرپختونخوا: محمود خان اچکزئی نے91ووٹ حاصل کیے ہیں

ہم نیوز  |  Mar 09, 2024

ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

خیبرپختونخوا سے سابق صدر آصف علی زرداری کو 17ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل پختونخوا ملی عوامی  پارٹی کے محمود خان اچکزئی نے91ووٹ حاصل کیے ہیں۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں آصف علی زرداری نے 151 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی  9ووٹ حاصل کرنےمیں کامیاب ہو پائے۔

صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

کے پی کے اسمبلی میں کل 109ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ ایک ووٹ مسترد کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب صدارتی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے 296 اورسینیٹ کے 84 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، پنجاب اسمبلی میں 352اراکین جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 109 اراکین نے ووٹ ڈالے ہیں۔

اسی طرح سندھ میں سندھ اسمبلی میں 161اراکین نے جبکہ بلوچستان اسمبلی میں 47 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More