مریم نواز پر آڈیو لیک کا الزام، شاندانہ گلزار کی ایف آئی اے طلبی

ہم نیوز  |  Mar 09, 2024

آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو لاہور آفس طلب کر لیا۔

شاندانہ گلزار نے مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر آڈیو لیک کا الزام عائد کیا تھا ، شاندانہ گلزار نے مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی کے مقتول کارکن ظل شاہ کا ذکر کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے کارکن شعیب مرزا کی درخواست پر شاندانہ گلزار کو طلب کیا ہے ، ایف آئی اے نوٹس کے مطابق شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More