گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شرفین ردر فورڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے

ہم نیوز  |  Mar 09, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر شرفین ردرفورڈ بھی گھریلو مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق شرفین ردرفورڈ فیملی مسائل کی وجہ سے بارباڈوس روانہ ہو گئے ہیں، اب اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو ان کی واپسی ممکن ہو سکے گی۔

تیز ترین سنچری بنانے والے عثمان خان پی ایس ایل چھوڑ کر دبئی روانہ

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عثمان خان بھی فیملی مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے تھے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کراچی کنگز کے کیرن پولارڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More