فنی خرابی ، پی آئی اے کا طیارہ واپس دوحہ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا

ہم نیوز  |  Mar 09, 2024

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارے کو 50 منٹ بعد واپس دوحہ میں اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 288 شیڈول سے ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے دوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔

مدینے کیلئے اُڑان بھرنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثہ سے بچ گیا

اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر سمندر پر فضا میں کئی چکر کاٹنے کے بعد پرواز نے دوبارہ دوحہ ایئر پورٹ پر واپس لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق مسافر طیارے کے اندر موجود رہے، انجینئرز نے فنی خرابی دور کی اور 2 گھنٹے بعد پرواز اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی جو رات گئے اسلام آباد پہنچی۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More