جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی ، 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بائولر بن گئے

ہم نیوز  |  Mar 09, 2024

انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن نے 700 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5 ویں ٹیسٹ کے تیسرے روز سنگ میل عبور کیا، وہ  7 سو وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بائولر بن گئے۔

حسن علی پی ایس ایل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے

انگلش فاسٹ بائولر نے بھارت کے کلدیپ یادیو کو آؤٹ کر کے 700 وکٹیں مکمل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ وہ  ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بائولر ہیں۔

اس سے قبل سری لنکا کے سابق اسپنرز متیھا مرلی دھرن  800 جبکہ آسٹریلیا کے شین وارن 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More