پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا لاپتہ ماہی گیروں کے لیے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن

اے پی پی  |  Mar 08, 2024

راولپنڈی۔8مارچ (اے پی پی):پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے لاپتہ ماہی گیروں کے لیے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔حاجمبرو کریک کے قریب ماہی گیروں کی کشتی کے ڈوبنے پر پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی الاسد 45 افراد کے عملے کے ساتھ 5 مارچ کو خراب موسم کے باعث حاجمبرو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ڈوب گئی تھی۔

اطلاع ملنے پر جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے میری ٹائم ہیڈکوارٹرز، میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر اور پی ایم ایس اے کی معاونت سے بروقت کاروائی شروع کی ۔پاک بحریہ کے طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے کے بحری جہاز اور کشتیاں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے مصروف عمل ہیں۔پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھیں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More