وزیرِ اعظم شہباز شریف کاصدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری کی مکمل حمایت کا اعادہ

اے پی پی  |  Mar 08, 2024

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شریکِ چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی صدارتی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان و قائدین، سینیٹرز اور منتخب ارکان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی صدارتی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More