قومی اسمبلی اجلاس، سنی اتحاد کونسل کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام

اے پی پی  |  Mar 08, 2024

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خان نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی جس پر سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نکلنے پر ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔ واضح رہے کہ اس دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More