آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک ، بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائوں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اے پی پی  |  Mar 08, 2024

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائوں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا ہے۔ جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی 10، لہہ منفی 9، گوپس منفی 4، استور، ہنزہ اور مالم جبہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More