پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 اختتام پذیر ، مشق کے دوران لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر

اے پی پی  |  Mar 08, 2024

راولپنڈی ۔8مارچ (اے پی پی):پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 کی اختتام پذیر ہوگئی ، سی اسپارک کے دوران لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نے مشق کی سرگرمیوں کے تناظر میں مروجہ حکمت عملی سے متعلق سفارشات بھی پیش کیں۔

مشق کے دوران پاک بحریہ کے تمام جنگی اثاثے بشمول بحری و فضائی جہاز، آبدوزوں، ائیر ڈیفنس ریڈارز نے جنگ کے تناظر میں عملی اقدامات کا مظاہرہ کیا۔سی اسپارک کے دوران لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔سی اسپارک کے دوران دشمن کے بحری بیڑے کو سمندر میں جوائنٹ آپریشن کے ذریعے نشانہ بنانے کی مشق بھی کی گئی۔

مشق میں پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، پاکستان آرمی اور پاک فضائیہ کے اہلکار اور جنگی اثاثوں نے جوائنٹ آپریشنز میں شرکت کی۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے آپریشنل تیاریوں اور مشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔مشق سی اسپارک کی اختتامی تقریب میں متعلقہ وزارتوں اور افواج پاکستان کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More