بھارتی اداکارہ ڈولی سوہی انتقال کرگئیں

ہم نیوز  |  Mar 08, 2024

بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ ڈولی سوہی انتقال کرگئیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا بائولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈولی سوہی سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں، ان کی عمر 48 برس تھی،انتقال گزشتہ رات ہوا۔ایک رات قبل ہی اداکار کی بہن امندیپ سوہی یرقان کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔

اداکارہ ڈولی سوہی کے اہلخانہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، ہماری ڈولی ہم سے بہت دور چلی گئی، ہم سب صدمے سے دوچار ہیں۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس میں بھرتیوں کی منظوری

خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ ڈولی میں 6 ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ۔قبل ازیں اداکارہ کی بہن کی موت سے متعلق خاندان کا کہنا تھا کہ’’ یہ سچ ہے کہ امندیپ بھی زندہ نہیں ہے، اس کا جسم بیماری سے لڑتے لڑتے ہار گیا تھا، اسے یرقان تھا‘‘۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More