رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں 11 مارچ کو طلب

اے پی پی  |  Mar 08, 2024

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کوپشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ جمعہ کووزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں پیر 11 مارچ کو ہو گا۔

زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More