پنجاب اسمبلی اجلاس، مخصوص نشستوں پرنومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

ہم نیوز  |  Mar 08, 2024

پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں مخصوص نشستوں پر 24 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، سپیکر ملک محمد احمد خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ گنتی پر پنجاب اسمبلی کے اجلا س کا کورم پورا ہونے پر سپیکر نے نو منتخب ارکان کو حلف کو دعوت دے دی، سپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم پر سیکرٹری اسمبلی نے پینل آف چئیر کے ناموں کا اعلان کردیا۔

رانا منورحسین، سیدعلی حیدر گیلانی، غلام مرتضی اور راحیلہ نعیم کے نام پینل آف چئیر مین شامل ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق گنتی کرنے پر ایوان میں ایک سو چار ارکان موجود تھے۔ اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہمارے ارکان نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، یہ ہماری سیٹیں ہیں یہ ہمیں دی جانی چاہیے۔

سینیٹر مشاہد حسین کا عمران خان کی رہائی،سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا مطالبہ

اپوزیشن رکن نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے استدعا کی کہ ایوان کو رولز آف بزنس کے مطابق چلائیں۔ رانا آفتاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلہ عدالت میں زیر سماعت ہے حلف نہ لیا جائے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہر کام آئین اور قانون کے مطابق کیا جارہا ہے، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ لکھ کر دے چکے ہیں کہ انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔

اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیرا کرلیا، اس دوران مخصوص نشستوں پر منتخب 21 خواتین ارکان اور 3 اقلیتی منتخب ارکان سے سپیکر پنجاب اسمبلی حلف لیا۔ اپوزیشن کی ایوان میں نعرے بازی جاری رہی، سپیکر نے کہا کہ معزز ممبران سے درخواست ہے کہ اپنے بنچز پر بیٹھ جائیں، ڈائس کے سامنے سے ہٹ جائیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More