عارف علوی کا بطور صدرِ مملکت آخری دن، الوداعی گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا

ہم نیوز  |  Mar 08, 2024

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عہدے کے آخری دن اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا ہے۔ ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی موجود تھیں۔

صدر مملکت نے اپنے زیر مطالعہ 10 بہترین کتابیں شیئر کردیں

خیال رہے کہ ہفتے کو صدر مملکت کے انتخابات کے بعد صدر ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے۔ ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کے باعث عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More