صدر ڈاکٹر عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اے پی پی  |  Mar 08, 2024

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ان کے عہدہ صدارت کی مدت کے اختتام پر جمعہ کو ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

بعد ازاں سبکدوش ہونے والے صدر مملکت نے ایوان صدر کے افسران اور عملے سے مصافحہ بھی کیا۔ الوداعی گارڈ آف آنر ہفتہ کو ہونے والے اگلے صدارتی انتخابات سے ایک روز قبل دیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے 9 ستمبر 2018 کو پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More