اے این ایف نے 4 کارروائیوں میں 114 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں،5 ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Mar 08, 2024

راولپنڈی۔8مارچ (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے 4 کارروائیوں میں 114 کلوگرام منشیات برآمدکرکے5 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس میں بنگلہ دیش بھیجے جانے والے پارسل سے 3.6 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔گیگا مال راولپنڈی کے قریب ملزم سے 72 کلوگرام چرس اور 13 کلوگرام افیون برآمدکی گئی ۔

کراچی روڈ قلات کے قریب سے 12 کلو گرام چرس اور 5 کلوگرام افیون برآمدکر کےدو ملزم گرفتار کئے گئے۔برہان انٹرچینج اٹک کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلو گرام چرس برآمدکئے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More