آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز  |  Mar 07, 2024

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کو کم کرنا ہونی چاہیے، پاکستان میں پہلے ہی 9کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی ” میں گفتگو کرتے ہوئے مفتا ح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پروگرام کے بعد دیگر ادارے بھی قرض دیتے ہیں ، پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام میں جانا بہت ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کے لوگوں نے احتجاج نہ کروانے کی گارنٹی دیدی، نصراللہ ملک کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ محمد اورنگزیب عالمی بینک کے بڑے عہدے پر کام کر چکے ہیں ، وہ اپنی بات پر کھڑا رہنا جانتے ہیں ، میرے خیال میں اس معیشت کو چلانے کیلئے وزارت خزانہ کے طور پر بہترین آدمی ہیں، جس طرح میری ٹانگ کھینچی جاتی تھی اگر اس طرح نہ کیا جائے تو اورنگزیب ڈیلیور کریں گے۔

سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی پچھلے سال سے کم ہو چکی ہے ، حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کو کم کرنا ہونی چاہیے ، پاکستان میں پہلے ہی 9کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے ہیں۔

پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہونا چاہے گی تو ویلکم کریں گے ، نہال ہاشمی

اس کیلئے حکومت کو ٹیکس نیٹ بڑھانا ہو گا ، ریٹیلر ، ہول سیلرز ، رئیل اسٹیٹ سیکٹرز پر بھی ٹیکس میں لگانا پڑے گا ، صرف بلوں کے قیمتیں بڑھا نے کے فیصلوں کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More