پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ کاسائنس ڈپلومیسی کی کاوشوں کے سلسلہ میں کوانٹوم بائیو سائنسز یونیورسلز ایس اے کمپنی کا دورہ

اے پی پی  |  Mar 07, 2024

برسلز۔7مارچ (اے پی پی):بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے سائنس ڈپلومیسی کی کاوشوں کے سلسلہ میں کوانٹوم بائیو سائنسز یونیورسلز ایس اے کمپنی کا دورہ کیا۔

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹویٹ کے مطابق اس موقع پر سفیر نے کوانٹوم بائیو سائنسز میں جاری ویکسین کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا اور تعاون کے شعبہ جات کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More